تازہ ترین
پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاککرشمہ یا کورونا ویکسین کا کمال؟ معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

سندھ میں کورونا سے ہلاکتیں 200 ہوگئی، کراچی سے سب سے زیادہ 432 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 ہوگئی جب کہ صوبے بھر میں کراچی سے سب سے زیادہ 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 537 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 11 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 12017 اور ہلاکتیں 200 تک جا پہنچی ہیں جب کہ مزید 68 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2149 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 537 کیسز میں سے 432 کا تعلق کراچی سے ہے جہاں ضلع ملیر سے 142، وسطی 62، شرقی 61 ، جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جب کہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں سکھر سے 22، شکارپور 19، قمبرشہداد کوٹ 11، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 ، جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے، تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے، میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے لیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »