تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

لمبی عرصے تک روزگار نہیں چھینا جاسکتا، اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع کردیا ہے: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لمبے عرصے تک لوگوں سے روزگار نہیں چھینا جاسکتا، ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلے اور لوگوں کا تحفظ بھی ہو جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نظام نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ قومی فیصلے مشاورت سے ہورہے ہیں، کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں بڑے فیصلے کیے جا چکے ہیں اور اب عملدرآمد کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے تک لوگوں سے روزگار نہیں چھینا جاسکتا، ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلے اور لوگوں کا تحفظ بھی ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ بجائے تمام ملک کو بند کرنے کے کورونا سے متاثرہ مخصوص علاقے بند کریں گے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نظام نے کام کرنا شروع کردیا ہے، پنجاب کے 359 اور خیبرپختونخوا کے 177 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک ملک بھر میں 165 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے، ایپ کے ذریعے ملک بھر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کررہے ہیں، ایپ کے ذریعے مریض کو قریبی اسپتال اور وینٹی لیٹر کی دستیابی کا علم ہوسکے گا۔

وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائیں، یہ سب کے لیے ضروری ہے کیونکہ کورونا کی روک تھام ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ساڑھے 600 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے مرحلہ وار نرمی کی جارہی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »