تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

معروف مزاحیہ اداکار اطہر شاہ خان کے انتقال پرگورنرسندھ کا اظہار افسوس

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف مزاحیہ اداکار،مصنف اور شاعر اطہر شاہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ اطہر شاہ خان نے جیدی کے کردار کے ذریعہ سماجی برائیوں پر بھرپور طنز کیا،انہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے جیدی کے کردار کو امر کردیا،ان کے ڈرامے اور شاعری اردو مزاحیہ ادب کا شاہکار ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اطہر شاہ خان نے اردو مزاح کو ایک نئی جہت دی اور ان کے ڈراموں سے فن اداکاری سے وابستہ افراد بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ،بلاشبہ اطہر شاہ خان انتہائی با صلاحیت فنکار رہے جنھوں نے اپنی اداکاری کے ذریعہ معاشرتی برائیوں اور ان سے جنم لینے والی خرابیوں کو اجاگر کیا۔گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ اطہر شاہ خان کے انتقال سے اردو مزاحیہ ادب میں پیدا ہونے والے خلاءکو پُر ہونے میں ایک عرصہ لگے گا لیکن ان کے ڈرامے اورشاعری ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہےگی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »