تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

کراچی: ہم لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جارہے ہیں عوام کی زندگی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جارہے ہیں، احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،اگر ضرورت کے تحت باہر نکلیں تو سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کو لازمی پہنیں، گھر واپسی پر بزرگوں اور بچوں سے دور رہیں، کوشش کریں آپ بالکل باہر نہ نکلیں کیونکہ آپ کی زندگی سے زیادہ کوئی اور چیز قیمتی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 80 لوگ صحتیاب ہوئے جس کے بعد یہ تعداد 2020 ہوگئی ہے جبکہ مزید 4 افراد بھی اپنی زندگی گنواں چکے ہیں جس کے ساتھ ہی مجموعی اموات 180 ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وزیر اعلی ہاؤس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وزیراعلی ہاؤس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ان میں سے وزیر اعلی ہائوس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی ہائوس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

وزیراعلی ہائوس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹڈی دل سے متعلق اجلاس بھی ویڈیو لنک کے زریعے کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اب وزیراعلی ہائوس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہائوس سے متصل کمشنر ہائوس کی اسٹاف کالونی میں بھی کئی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1080 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »