تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

سرکاری لیب میں کورونا ٹیسٹ مثبت نجی میں منفی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹس میں تضاد سامنے آگیا۔سرکاری لیب کے مطابق ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت جبکہ نجی لیب اسلام آباد ڈائیکناسٹک سینٹر کی رپورٹ میں نتیجہ منفی آ گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی رٹ برانچ کے ملازم نے سرکاری لیبارٹری سے 30 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔

اور 2مئی کو ملنے والی رپورٹ میں کورونا وائرس فیس کی تصدیق کی گئی جس کے فوری بعد ہائی کورٹ بند کرنے کا حکم دے کر ڈس انفیکشن سپرے کرایا گیا۔دو روز کے لیے صرف دو ڈیوٹی ججز میں محدود سٹاف کے ساتھ ذمہ داری انجام دیں دی۔مختلف برانڈز کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ دو مئی کے ہائی کورٹ کے سرکلر کے مطابق ملازم کی سرکاری ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی تھی جبکہ تین مئی کی نجی لیب کی رپورٹ کے مطابق ملازم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آ ئی تھی،اس صورتحال میں ملازم بھی تذبذب کا شکار ہو چکا ہے۔

جب کہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جاویداکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کچھ ٹیسٹنگ کٹس معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ ہم جب انہیں درآمد کرتے ہیں تو ان کی صلاحیت کو مکمل طور پر چیک نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیاری ٹیسٹنگ کٹس کے حوالے سے معلومات لوگوں تک پہنچانی ہو گی تا کہ وہ اس حوالے سے خبردار رہ سکیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس میں ڈاکٹروں کی سیمپلنگ بھی درست نہیں ہے۔

اس کی وجہ ہے کہ ڈاکٹرکو کسی قسم کا حفاظتی لباس فراہم نہیں کیا گیا، اس لئے وہ جب مریض کے پاس ٹیسٹ کرنےجاتا ہے تو وہ دوری اختیار کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ درست جگہ سے سیمپل نہیں لے پاتا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے پھر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جہاں ٹیسٹ رپورٹس مختلف آ رہی ہوں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »