تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت سے نکلنا ہے, عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سے عام اور غریب آدمی کا فائدہ ہوگا پیسے والے لوگ اپنی گاڑیوں میں آجارہے ہیں، صوبوں سے کہا ہے کہ اپنے فیصلے خود کریں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہمیں پھر بند کرنا پرجائے گا، میری خواہش ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھلنا چاہیے، سپریم کورٹ نے کہا ہےایس او پیزکے ساتھ پبلک ٹراسنپورٹ کھلنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے ملک بھر میں نافذالعمل لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوف تھا کہ ہمارا بہت بڑا طبقہ دیہاڑی دار اور چھابڑی والے ہیں، اس کی اکثریت 80 فیصد ہے، خوف تھا جب سب بند کر دیا تو جو لوگ روز کماتے ہیں ان کیا بنے گا۔

ان کا کہنا تھا فخر ہے ہمارے ملک میں کورونا کی اس طرح پیک نہیں آئی جس طرح یورپ کے حالات ہیں، اللہ کا کرم ہے پاکستان پر ایسا پریشر نہ پڑا جیسا یورپ میں تھا، ہم سوچتے رہے کہ کونسا وقت ہو کہ ہم لاک ڈاؤن کو کم کریں۔

جو فیصلہ کیا وہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کیا: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے لیکن سماجی فاصلے سے وائرس کا پھیلنا رک جاتا ہے، وائرس سے ہمارا گراف ابھی اوپر جا رہا ہے، ہمیں خدشہ تھا کہ کہیں تیزی سے وائرس نہ پھیلے۔

انھوں نے بتایا کہ ہم نے ہفتے سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے جو فیصلہ کیا وہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کو ذمہ داری لینا پڑے گی، اگر اس مشکل مرحلے سے نکلنا ہے تو حکومت ڈنڈے کے زور سے نہیں بولے گی، حکومت اور پولیس کیا کیا کام کرسکتی ہے؟ کیا ہم پکڑ کر لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں اور وہاں ٹیسٹ کریں، یہ کوئی بھی حکومت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو کہا ہےکہ لوگوں کو جاکر بتائیں یہ آپ کے بھلے کے لیے ہے، اگر پھر سے کیسز بڑھ گئے تو ہمیں پھر سے سب بند کرنا پڑے گا جس کا نقصان عام اور غریب لوگوں کو ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ذمہ دار شہری بن کر وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے سب ایس او پیز پر عمل کریں، امید ہے ایک قوم بن کر اگلے مرحلے میں جائیں گے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کھلنی چاہیے لیکن اس پر اتفاق نہیں ہو سکا

عمران خان نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہمارا پوری طرح اتفاق نہیں ہے، میرا خیال ہے اسے کھلنا چاہیے کیونکہ یہ عام آدمی استعمال کرتا ہے، اسد عمر سے کہا ہے کہ صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر مشاورت کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سوا لاکھ پاکستانی اس وقت باہر پھنسے ہوئے ہیں، جب وہ لوگ پاکستان آتے ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے اور پھر قرنطینہ میں رکھنا پڑتا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ صوبوں سے بات کریں اور سیلف قرنطینہ کریں، ہمارے پاس کبھی قرنطینہ کی سہولیات اتنی نہیں ہوں گی کہ لوگوں کو لاکر قرنطینہ کریں، بہتر ہوگا لوگ خود گھروں پر آئسولیٹ ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغرب میں اصل تباہی اولڈ ہومز میں پھیلی ہے اور وہاں ہلاکتیں بہت ہوئیں لیکن ہمارا فیملی سسٹم ہے، ہم بزرگوں کی ذمہ داری لیتے ہیں، خطرہ یہ ہے کہ مثبت آنے والے نوجوان کی وجہ سے بزرگ کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے۔

ٹاک شوز میں لگتا ہے کہ وفاق و صوبے دست و گریباں ہیں: اسد عمر

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمانڈ اینڈ کنٹرو ل کمیٹی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں، جتنے بھی فیصلے کر رہے ہیں اس کا مقصد انسانی زندگیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا ٹاک شوز سے لگتا ہے کہ وفاق و صوبے دست و گریباں ہیں، وزیراعظم چاہتے تو ٹرانسپورٹ کے بارے میں فیصلہ صوبوں پر مسلط بھی کر سکتے تھے لیکن وزیراعظم تمام صوبوں سے مل کر فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔

اسدعمر نے بتایا کہ چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محلے کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سحری کے بعد بھی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھے جائیں گے جب کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی کت بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: شفقت محمود 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام کالجز ، یونیورسٹیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے، پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی طلبا و طالبات کو پروموٹ کیا جائے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »