تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

لڈن جعفری المعروف علامہ ضمیر نقوی نے کورونا کا علاج بتا دیا

لاہور: لڈن جعفری المعروف علامہ ضمیر نقوی نے کورونا وائرس کا علاج بتا دیا ، تفصیلات کے مطابق معروف ولاگر وقار ذکا سے لائیو سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ کورونا خون کی بیماری ہے اس لئے اس کو خون سے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا علاج پلازمہ ہے جس میں صحت مند افراد کا خون لے کر مریض کو لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے سب سے پہلے اپنی مجلس میں بتائی تھی۔ جو چورا کر چلا دی گئی۔ اس بات کا اعتراف مذکورہ چینل کا اینکر بھی کر چکا ہے کہ پلازمہ کے ذریعے سے کورونا کا علاج سب سے پہلے علامہ ضمیر نقوی نے اپن مجلس میں بتایا تھا۔ علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کا خون وائرس کے مریض کو لگایا جائے ۔

یہ علاج میں نے خود نہیں بتایا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی تھی۔

پوری دنیا میں سب سے بہتر علاج پلازمہ تھراپی ہے جو سب سے پہلے میں نے بتایا۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ علاج کیلئے دوسری چیز پاکیزہ خون ہے۔ جو میں نے کسی کو نہیں بتائی ۔ پاکیزہ خون کیسے ملے گا یہ بات میں نے چھپا لی ہے۔

پاکیزہ خون کس طرح مریض کے جسم میں پہنچایا جائے یہ بات میں نہیں بتاؤں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علامہ ضمیر نقوی نے کورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نہیں بتاؤں گا۔ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں ، یہ بات بھی قابل غور رہے کہ علامہ ضمیر نقوی کے حوالے سے بہت سی میمز بھی زیر گردش رہتی ہیں ، جس پر انہوں نے صارفین کو عدالت تک لے جانے کا کہہ کر خبردار بھی کیا تھا ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »