تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

104 سالہ مریضہ نے کورونا کو شکست دے دی

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں 104سالہ مریضہ نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی محمد بی بی کا کورونا ٹیسٹ 10اپریل کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ اب محمد بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ صحتیاب ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا ایک ہی دن میں 40 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی کُل تعداد 526 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں 22 ہزار550 افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 1049 ہے۔ 6ہزار 217 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 194 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 156 ، سندھ میں 148، بلوچستان میں 21، گلگت میں 3 افراد دم توڑ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 485 ، گلگت میں 386 اور کشمیر میں 76 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کسیز کی تعداد 8 ہزار 420، سندھ میں 8ہزار 189 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 499 ، بلوچستان میں 1495 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے۔

اسلام آباد میں 458 افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔ دوسری جانب اب تک دنیا بھر میں کرونا کے 3570093 تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 250203 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔کرونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست امریکا (68689 )اموات ہے۔ دوسرے نمبر پر اطالیہ (29079 )اموات، اس کے بعد برطانیہ (28734 )اموات، اس کے بعد ہسپانیہ (25428 اموات)اور اس کے بعد فرانس (25201 اموات)کا نمبر ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »