تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

سندھ میں اب تک 2 کورونا مریضوں کو پلازمہ لگایا جاچکا: ڈاکٹر طاہر شمسی

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض خون کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک 2 کورونا مریضوں کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ مریضوں کو 2 روز قبل پلازمہ لگایا گیا تھا جس کے بعد سے ان میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلازمہ دیے جانے والوں میں ایک 63 سالہ شخص اور ایک 35 سالہ خاتون شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا جامشورو سے ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ برائے امراض خون اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت جناح اسپتال میں زیرعلاج ضرورت مند مریض کو پلازمہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں بھی کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کے پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کا آغاز ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ علاج ممتاز ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر اختیار کیا جارہا ہے جس کی اجازت حکومت سندھ دے چکی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بھی ملک میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »