تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

لاک ڈاؤن ہے تو بال نہیں کاٹو گے؟ مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر ایک حجام کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں درجنوں افراد نے حجام کے گھر پر دھاوا بول کر اسے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ حجام دنیش ٹھاکر کو درجنوں افراد نے زبردستی گھر سے اٹھایا اور دکان پر چلنے کو کہا ۔ حجام نے بال کٹوانے کے خواہشمند افراد کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کا کہا تو وہ مشتعل ہوگئے۔درجنوں افراد نے حجام کے انکار پر مشتعل ہو کر اس پر لاتوں ، گھونسوں اور ڈنڈے برسادیے، دنیش کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان نے اس کے سر میں گولیاں مار کر اسے قتل کردیا اور لاش دوسرے گاؤں میں پھینک دی۔

اگلے دن 40 سالہ حجام کی مسخ شدہ لاش ملی ۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کا بیان ریکارڈ کیا جس نے ساری کہانی بتادی۔ پولیس نے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »