تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

بالی ووڈ اداکار عرفان خان ایک فلم اور اشتہار کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان گزشتہ ہفتے دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے اور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بڑا خلا چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عرفان خان کے نام 320 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں جس میں ممبئی میں ان کا ایک گھر اور جوہو میں ایک فلیٹ بھی ہے۔

بالی وڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان اپنے اثاثوں کی مالیت کے حساب سے زیادہ ٹیکس دیتے تھے۔

وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلموں اور اشتہارات میں بھاری معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں سے ایک تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان ایک فلم میں اداکاری کرنے کے 10 سے 15 کروڑ معاوضہ لیتے تھے جب کہ ایک اشتہار کرنے کا معاوضہ 4 سے 5 کروڑ تک وصول کرتے تھے۔

پراپرٹی کے علاوہ بات کی جائے تو عرفان خان گاڑیاں رکھنے کے بھی شوقین تھے اور انہوں نے دنیا کے مقبول ترین برانڈز کی گاڑیاں رکھیں۔

اداکار عرفان خان کومارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کےلیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔

بعدازاں عرفان خان فروری 2019 میں اپنی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے لیے واپس بھارت آئےتھےاور شوٹنگ ختم ہونےکے بعد وہ واپس لندن چلے گئے تھے۔

عرفان خان لندن میں کینسر کے علاج اور سرجری ہونے کے بعد ستمبر 2019 میں بھارت آئے تھے۔

اداکارعرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور پیکو سمیت متعدد بہترین فلموں میں کام کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »