تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود دن دہاڑے گھروں میں ڈکیتیاں

کراچی: لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں دن دہاڑے گھروں میں ڈکیتیوں کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 اور بلاک 3 کے دو گھروں میں ڈکیتیاں ہوئیں اور دونوں وارداتوں میں تقریباً آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔

ڈاکو وائٹ کرولا میں سوار تھے اور جن گھروں میں ڈکیتیاں ہوئیں ان کے بارے میں باخبر تھے۔

پہلے ملزمان نے گلشن اقبال بلاک 3 کے گھر میں ڈکیتی کی، پھر بلاک 5 میں ایک بیوہ کے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان کو علم تھا کہ رقم اور سونے کے زیورات کہاں رکھے ہیں، ملزمان ان کمروں کے علاوہ کسی اور کمرے میں گئے اور نہ ہی کچھ اور لوٹا۔

متاثرہ بیوہ کے شوہر بینک میں ملازم تھے اور حال ہی میں ان کا انتقال ہوا تھا۔

متاثرہ بیوہ کے بیٹے نے میڈہا کو بتایا کہ صرف میرے گھر سے تقریباً 40 لاکھ روپے اور اتنی ہی مالیت کا سونا لوٹا گیا جب کہ بالائی منزل پر رہنے والی میری چچا کی فیملی سے بھی رقم اور زیورات لوٹ لیے گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار تفتیش کے لیے آئے تو روزہ کھلوانے پر اصرار کرتے رہے، تاحال واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ وارداتیں ہوئی ہیں تاہم رقم اور سونا کتنا لوٹا گیا یہ تحقیقات میں پتہ چلے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »