تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

سندھ میں کورونا کی صورتحال عروج پر ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کوروناوائرس کی صورتحال عروج پر ہے کیونکہ ہم نے 2571 ٹیسٹ کروائے جس میں سے 417 کیسز کا پتہ چلا ہے جو ٹیسٹوں کا16.2 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2571 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 417 نئے مثبت کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اب تک 66623 نمونوں کی جانچ کی ہے اور 7882 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جوکہ 11.83 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔کورونا وائرس نے اب تک 137 افراد کی جانیں لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اموات کا تناسب کل مریضوں کا 1.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 6116 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4994 مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انھیں علاج فراہم کر رہے ہیں، 615 قرنطینہ مراکز میں اور 507 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 16 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔کراچی کی ضلع کے حساب سے تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 417 کیسز میں سے 357 کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر میں 123، جنوبی میں 91 ، وسطی میں 51، شرقی میں 44 اور غربی میں 30 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے دوسرے اضلاع کے بارے میں بتایا کہ گھوٹکی میں 20 ، حیدرآباد میں 8، جیکب آباد میں 3اور نوشہروفیروز اور سجاول میں ایک۔ ایک نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی دوری اپنائیں اور ایس او پی پر عمل کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »