تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ، تیار فصلوں کو شدید نقصان

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دَل نے ایک بار پھر یلغار کردی اور گندم اور دیگر تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

جنوبی پنجاب رحیم یار خان کے علاقے گانگا نگر اور میانوالی قریشیاں میں ٹڈی دل نے حملہ کرکے کھڑی فصلوں کو شدیدنقصان پہنچایا ہے۔

کسان اتحاد کے مطابق ٹڈی دل نے گنےکی فصل اور آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسپرے جاری ہے۔

راجن پور میں بھی ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے اور ان کے خاتمے کے لیے فضائی اور زمینی اسپرے کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں لاڑکانہ، نوڈیرو، رتوڈیرو اور ڈوکری میں بھی ٹڈی دل کی یلغار سے گندم اور دیگر تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے میں اسپرے نہ کرائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کویاد دہانی کرائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ فصلوں پر ٹڈیاں 15 مئی کے بعد بڑا حملہ کرسکتی ہیں، 6 مارچ کو صوبے میں اسپرے کے لیے درخواست کی تھی لیکن یقین دہانی کے باوجود کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جلد فصلوں پر اسپرے نہیں کیا گیا تو فصلوں کو بہت نقصان ہوگا جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار ٹڈی دل کا حملہ گزشتہ سال سے زیادہ بڑا ہوگا اس لیے وفاقی حکومت ٹڈی دل کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »