تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

کورونا وائرس،ترقی پذیر ممالک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے: میاں زاہد حسین

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئرمےن ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کے دیوالیہ ہونے کا امکان بڑھ رہا ہے جو ایک نئی آفت ہو گی ۔ اس وائرس نے ایک ماہ میںپاکستانی روپے کی قدر میں8 فیصد کمی کر دی ہے جو تشویشناک ہے۔

ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ورنہ مہنگائی اور غیر ملکی قرضہ میں اضافہ ہو گا جبکہ کاروباری برادری کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی کا عمل مشکل ہو جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی پیداوار، برآمدات اور محاصل متاثر ہوئے ہیں کیونکہ امریکہ اور یورپ میں طلب کم ہو گئی ہے۔ دوسری طرف تیل کی عالمی طلب میں 20فیصد کمی، سعودی عرب اور روس کے مابین تیل کی قیمتوں کی جنگ اوراسکی قیمت میں زبردست کمی نے عرب ممالک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جہاں سے پاکستانی اربوںڈالر ترسیلات کی شکل میں بھیجتے ہیں۔ عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی واپس پاکستان آسکتے ہیں جس سے سنگین معاشی اور معاشرتی مسائل جنم لیںگے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے مختلف ممالک کی جانب سے ہاٹ منی کے حصول کے لئے بنائی گئی پالیسیوں کو بھی ناکام بنا ڈالا ہے اور یہ سرمایہ تیزی سے مغربی ممالک منتقل ہو رہا ہے جس سے انکے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔صرف مارچ کے مہینے میںسرمایہ کاروں نے 83 ارب ڈالر ترقی یافتہ ممالک منتقل کئے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی 2ارب ڈالرواپس جا چکے ہیںجس کے نتیجے میںپاکستان میں ڈالر 8فیصد مہنگا ہوچکا ہے جبکہ بعض ممالک کے دیوالیہ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے جس کا حل امیر ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے قرضوں کو ری شیڈول کرنے میں مضمر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ارجنٹینا کی معیشت کو بحال کرنے کی کوشش میں 57 ارب ڈالر ضائع کر چکا ہے جس سے اسکا اعتماد متاثر ہوا ہے جبکہ اس وقت یہ ادارہ 1کھرب ڈالر خرچ کر سکتا ہے مگراس وقت 80 ممالک ہنگامی بنیادوں پر قرضہ چاہتے ہیں جو ضروریات سے بہت کم اور ایک چیلنج ہے۔موجودہ عالمی اور ملکی صورتحال میںحکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے برعکس ملکی ،صنعتی و تجارتی برادری سے قد غن اور پابندیاں ختم کرے اور جیسا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لئے پیکیج لا یا گیا ہے اسی طرح سے ملک کے دیگر کاروباری شعبوں کو بھی آزاد کیا جائے ،صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بڑھا یا جائے تو ملکی تاجر و صنعتکار حضرات حکومت کو مایو س نہیں کرینگے اور عالمی و ملکی معاشی صورتحال کے تنا ظر میں ملک کو معاشی گرداب سے نکال لیں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »