تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

سندھ کے تاجر اس لیے پریشان ہین کیوں کہ پشاور اور لاہور مین دکانیں کھلی ہیں: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق نے طبی آلات کی خریداری میں بھی سندھ کی کوئی مدد نہیں کی، وفاق کی کیا ذمہ داری ہے؟ وفاق بڑا بھائی ہے، کیا بڑا بھائی تکلیف کی گھڑی میں ساتھ نہیں دے گا؟

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تاجراس لیے پریشان ہیں کہ پشاور اورلاہور میں دکانیں کھلی ہیں، تاجر ہم سے کہہ رہے ہیں کہ لاہور اورپشاور میں دکانیں کھلی ہیں تو ہمیں کیوں روکا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ کیا منافقت ہے کہ دکانیں کھلی رہیں اور وہ کہہ رہےہیں کہ لاک ڈاؤن ہے، کیا اسلام آباد میں مختلف سیکٹرز کو سیل نہیں کیا گیا؟ 80 ہزار لوگوں کا ٹیسٹ کرکے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مریضوں کا کیا تناسب ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 263 وینٹی لیٹرز تھے، 100 وینٹی لیٹرز سندھ حکومت نےخریدے، 50 ہمیں فراہم کیے گئے، ہم وینٹی لیٹرز کی تعداد 400 تک لے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن اور بروقت اقدام کیا جس کی وجہ سے صورتحال قابو میں ہے، سندھ میں 117 لوگوں کی جانیں گئیں، یہ ہمارے لیے گھمبیر معاملہ ہے، کیا ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال ایران جیسی ہو؟ وفاقی حکومت کیوں ایسی صورتحال چاہتی ہے کہ اسپتالوں میں بستر کم پڑجائیں اور لوگوں کا سڑکوں پر علاج کرنا پڑے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »