تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

سندھ میں 24 گھنٹوں میں 622 کورونا کے کیسز رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 446 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3384 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 57761 ہوگئی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے 622 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 6675 ہوگئی ہے جب کہ مزید 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جو کل مریضوں کا 1.76 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ کے مطابق مزید 73 افراد شفایاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 1295 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر کے تمام شہروں کی نسبت کراچی سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں ایک ہی دن میں446 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
بیرون ملک سے آنے والی پروازوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ 28 تا 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں سب کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 190 مسافروں کے نتائج مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان سے ہے۔
مراد علی شاہ نے ایک بار پھر عوام سے احتیاط کی درخواست کی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »