تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

حکومتوں پر لازم ہے کہ محنت کشوں کا ساتھ دیں، بلاول کا مذدوروں کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ خصوصاً دیہاڑی دار مزدور کرونا وائرس کے باعث معاشی خرابی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

بلاول نے کہا کہ عالمی معیشت سکڑ رہی ہے، حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ محنت کشوں کا ساتھ دیں،مہلک وباء نے نیو لبرل معاشی پالیسیوں کی خامیوں کو بے نقاب اور حکومتوں کی مزدور دشمن پالیسیوں کو ننگا کردیا،مذکورہ پالیسیاں بہت سارے لوگوں کو نقصان دے کر مٹھی بھر افراد کو فائدہ پہنچانے والی ہوتی ہیںوفاقی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وباء کے دوران غریبوں اور دہاڑی دار مزدوروں کو جلد امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ غریب مزدوروں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے،ریاست نے مزدوروں و محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ دینے کی ذمیداری کا بوجھ اپنے کندھوں سے اتار دیا ہے،موجودہ حالات میں اداروں کی نجکاری اور صوبوں کو ان کے آئینی اختیارات و رقوم سے محروم رکھنے کی سازشیں لمحہ فکریہ ہے،سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی ملازم کے ملازمت سے نکالنے پر پابندی عائد کی ہے،سندھ میں لاکھوں بے روزگار مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو ان کے گھروں کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا،وفاقی حکومت بے روزگار مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی بنیاد پر اس وقت تک مالی امداد فراہم کرے،امداد تب تک جاری رہے، جب لاک ڈاؤن کو ختم کرنے اور لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر کام پر واپس بھیجنا ممکن نہیں ہوتا،یہ مزدور ہی ہیں جو معیشت اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بنیادی اصولوں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے محنت کش طبقے کی حفاظت کریں گے،ایسی معیشت کی تشکیل دیں گے جہاں مزدوروں کا استحصال نہ ہو،یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے ملک میں پہلی لیبر پالیسی کا اجراء کیا اور مزدوروں کی محنت کی قدر کو تسلیم کیا،یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے بینظیر اسٹاک آپشن سکیم نافذ کرکے ملازمین کو پیداواری منافعے اور دولت میں شراکت دار بنایا، یہ بھی پیپلز پارٹی ہی ہوگی جو صنف ، ذات پات اور نسل کے امتیاز سے بالاتر ہوکر پاکستان میں مزدوروں کے استحصال کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »