تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

دنیا کے معروف ترین سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ خود سے آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔
جس کے بعد 27 اپریل کو ٹیسٹ کے لیے ان کے دوبارہ نمونے لیے گئے۔
بعد ازاں آج ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔
ادھر سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے میڈیا کو بتایا کہ پڑسوں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر (پمز) میں ان کا دوسرا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں سیلف آئیسولیشن میں ہیں اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم انہیں سانس لینے میں تھوڑی مشکل کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کہا ہے کہ ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق یہ معمولی مسئلہ ہے اور وہ 10 روز میں ٹھیک ہوجائیں گے۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے سمیت 5 افراد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو منفی آیا۔
واضح رہے کہ 21 اپریل کو اسلام آباد میں فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی تھی۔
فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ علامات 4 دن تک جاری رہیں اور پھر کم ہوگئیں تاہم بعد ازاں ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »