تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

کورونا سے متاثرہ صحافیوں کی مالی امداد کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کورونا سے متاثر صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ کئی اہم فیصلے بھی کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے،کابینہ اجلاس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں متعدد نکات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر مفصل بریفنگ بھی دی اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
بعد ازاں وفاقی کابینہ نے چھوٹے کاروبار کے لئے پچہتر ارب روپے پیکج کی منظوری دی اس کے علاوہ حکومت چھوٹے کاروباری حضرات کے لئے تین ماہ تک بجلی کا بل معاف کرے گی۔اس کے علاوہ کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے کورونا سے متاثر صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکیج کی منظوری بھی دی۔
بعد ازاں وزیراعظم نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اورمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو پہلا ٹاسک سونپا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عاصم سلیم اور شبلی فراز پیکج کے تحت امداد تقسیم کا طریقہ کار طے کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »