تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

کورونا کی تشخیص سے قبل گورنر سندھ کس سے ملے اور کیا مصروفیات رہیں؟

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں لیکن گورنر ہاؤس سے ملنے والی معلومات کے مطابق انہوں نے پچھلے دس دن بہت مصروف گزارے اور درجنوں اہم شخصیات سے ملاقاتوں سمیت کئی بریفنگ اور اجلاسوں میں شرکت کی۔

گورنر ہاؤس سے حاصل معلومات کے مطابق نے عمران اسماعیل نے جمعہ 24 اپریل کو جیولرز اینڈ مینیوفیکچر ایسوسی ایشن اور بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی، بیوٹیشنز میں صباح انصاری، نادیہ حسین اور این جی مارشل شامل تھیں۔

گورنر نے جمعہ 24 اپریل کو ہی فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کو 3 ہزار حفاظتی لباس دینے کی غیر رسمی تقریب میں شرکت کی۔

گورنر سندھ نے 22 اپریل کو حیدرآباد اور جامشورو میں مصروف دن گزارا، اس دوران پی ٹی آئی ارکان حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی سدرا عمران اور بلال غفاز ہمراہ تھے جہاں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو اور ڈی جی احساس پروگرام نے انہیں بریف کیا۔

گورنر سندھ نے 22 اپریل کو کوٹری میں گرلز کالج میں احساس سینٹر کا دورہ کیا تھا جہاں ڈپٹی کمشنر جامشورو کے آفس میں انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

انہوں نے ضلع مٹیاری میں اپنے اعزاز میں تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔ 21 اپریل کو گورنر سندھ نے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی تھی اور 21 اپریل کو ہی معروف صنعت کاروں کے 25 رکنی وفد سے ملاقات کی تھی۔

معلومات کے مطابق عمران اسماعیل نے 20 اپریل کو انجمن تاجران سندھ کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے 20 اپریل کو کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا۔

گورنر نے 20 اپریل کو مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان اور شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

عمران اسماعیل نے 16 اپریل کو کراچی الیکٹرانک مارکیٹ اور تاجروں کے دیگر وفد سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سے مسلسل رابطے میں رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی اپنے کرونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »