تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

مٹیاری: کورونا سے انتقال کرنے والی مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خااتون وائرس کا شکار

سندھ کے ضلع مٹیاری میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والی مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر کے مطابق کورونا سے متاثرہ گردوں کے مرض میں مبتلا 66 سالہ خاتون 2 روز قبل جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ خاتون کی تدفین دو روز قبل مٹیاری میں کی گئی تھی جب کہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ گزشتہ روز جاری کی جس کے بعد مرحومہ کو غسل دینے والی خاتون سمیت گھر کے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

غلام حیدر کے مطابق غسل دینے والی خاتون اور مرحومہ کی بیٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے کیسے لاش ورثا کو دے دی، انتظامیہ کی غفلت پر کارروائی کے لیے وزیراعلیٰ اور کمشنر کو خط لکھا ہے۔

اس سے قبل نواب شاہ میں بھی کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے ایک شخص کی تدفین احتیاطی تدابیر کے بغیر کر دی گئی تھی جس کے باعث مرحوم کے خاندان کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »