تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

اب آپ فیس بک پر ویڈیو کانفرنس بھی کر سکتے ہیں

فیس بک نے مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے میسنجر میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے متعدد افراد ویڈیو چیٹ کا حصہ بن سکیں گے چاہے ان میں سے بیشتر سوشل میڈیا سائٹ کے صارف نہ بھی ہوں۔

فیس بک نے اس فیچر کو میسنجر روم کا نام دیا ہے اور اس کی بدولت ایک گروپ ویڈیو چیٹ میں 50 افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔

اگر کوئی جاننے والا فیس بک کا صارف نہیں تو ایسے افراد کے ساتھ ویڈیو چیٹ کا لنک شیئر کرکے انہیں حصہ بنانا ممکن ہوگا۔

کمپنی تو اس فیچر کو اپنی دیگر میسجنگ ایپس کا حصہ بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جیسے انسٹاگرام ڈائریکٹر اور واٹس ایپ۔

نئے کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ویڈیو کالنگ کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ اربوں افراد کو گھروں تک محدود ہیں۔

فیس بک کی میسجنگ سروسز میں بھی ویڈیو کالنگ کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہی وجہ ہے کہ اس نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں بھی گروپ آڈیو یا ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد بڑھا کر 8 کی جارہی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جمعے کو اس بارے میں بتایا کہ یہ نیا ٹول فیس بک کی ان کوششوں کا حصۃ ہے جس کا مقصد صارفین کو ویڈیو کو ذریعے ایک دوسرے سے جڑنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا ‘اس کا مقصد صرف کسی کو کال کرنا نہیں، بلکہ یہ ایک پرائیویٹ سوشل پلیٹ فارم کا بلڈنگ بلاک ہے جس کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے’۔

فیس بک کے مطابق 70 کروڑ سے زائد صارفین روزانہ فیس بک میسنجر او رواٹس ایپ پر آڈیو اور ویڈیو کالز کرتے ہیں اور کچھ ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران کالز کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں کچھ ممالک میں 10 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

فیس بک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صارفین کی کالز کو نہیں سنتی اور لوگوں کو پرائیویسی پر کنٹرول حاصل ہے۔

اس نئے ٹول کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک مینسجر ر ویڈیو آئیکون پر کلک کرنا ہوگا، آپ اس کو کنٹرول کرسکین گے کون اس روم کو دیکھ سکتا ہے اور آپ اسے لاک یا ان لاک کرسکتے ہیں۔

اگر ایک روم ان لاک ہوجائے گا تو اس کے لنک کے ساتھ کوئی بھی اس کا حصہ بن سکے گا اور دیگر سے شیئر کرسکے گا۔

فیس بک فرینڈز سے نیوزفیڈ، گروپس اور ایونٹس میں کسی روم کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔

روم بنانے مہمانوں کو کسی بھی نکال سکتا ہے اور لوگ فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی پر گروپ ویڈیو چیٹ کو رپورٹ بھی کرسکتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »