تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

الخدمت کے تحت گلشن معمار میں سستا مارٹ، محمد حسین محنتی نے افتتاح کردیا، سستا مارٹ 20 رمضان تک جاری رہے گا

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ حکومت سندھ کے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے فیصلہ کو دانشمندانہ قدم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کی طرح روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مو¿ثر بنایا جائے۔

الخدمت کے تحت سستا مارٹ خوش آئند اور اس کے ذریعے غریب، سفید پوش و مڈل کلاس طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلشن معمار کے تحت ابو حذیفہ مسجد سیکٹر زیڈ فور میں قائم الخدمت سستا مارٹ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ قیم ضلع شمالی وسطی عرفان احمد، ناظم علاقہ ابوالخیر، نعمان ملک اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ہمراہ موجود تھے۔ منتظمین نے امیر صوبہ کو بازار کا دورہ اور بتایا کہ یہ سستا مارٹ20 رمضان تک جاری رہے گا۔ جہاں پر سبزی، فروٹ، دالیں گوشت سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان بازار سے مناسب ریٹ پر دستیاب ہوگا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے الخدمت سستا مارٹ کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انسانیت کے خدمت والے جذبے کو سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی اور رمضان کے بابرکت مہینے میں انسانوں کے ساتھ غم گساری بڑی خدمت ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے گرفتار تاجروں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار تاجروں کو آزاد اور مقدمات ختم کر کے کورونا کے خاتمے و حفاظتی تدابیر کےلئے طاقت و ڈنڈے کے بجائے افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کو حل کیا جائے۔ کورونا، لاک ڈاو¿ن اور کاروبار ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔کورونا کی وجہ سے مرنا نہیں بلکہ زندہ رہنا سیکھنا چاہئے۔بیروزگاری غربت کی وجہ سے لوگ پہلے ہی پریشان اورذہنی مریض بن رہے ہیں۔عوام کو صرف اس سے ڈرانا اورخوف کا ماحول پیداکرنے کی بجائے امید اورحوصلہ دیا جائے، معمول کے مطابق زندگی کو چلنا چاہئے۔ علماءکرام و کاروبار ی حضرات سمیت عوام کو بھی حکومتی حفاظتی اقدامات اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »