تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اس کا جنازہ نکل چکا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ، ان کی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، وہ کہتی ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی صدر بنایا جائے،

وزیر ریلوے نے کہاکہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے،ان کا بچنا مشکل ہے باقی وہ کوئی دوسرا فارمولا اپنائیں جس کے تحت وہ ہمیشہ راستے نکالتے ہیں۔

10 مئی کو ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ ہوگا

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 15 ٹرینوں کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن کی پالیسی جاری رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیر (27 اپریل) سے ٹرینیں چلانی تھیں ہماری تیاری مکمل ہے، چین سے ملنے والے تھرمل گیٹس نصب کردیے گئے ہیں جو 50فٹ کے فاصلے سے کام کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب ٹرینوں کی صفائی کرلی تھی لیکن حکومت نے کل لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی تھی اس لیے اب 10 مئی کو ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 15 ٹرینیں صرف 50 فیصد مسافروں کی بکنگ لیں گی، وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن 9 مئی سے پہلے ختم کیا گیا تو 24 گھںٹے میں ٹرینیں چلادیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے نے اپنے طور پر 50 گیٹس بنائے ہیں جو چھوٹے اسٹیشنز، ورکشاپس کو دیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ چمن میں ٹرین پہنچ چکی ہے جو میرا انتظار کررہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ چمن کے بعد تافتان میں بھی اگر ہمارے ٹرین کے 300 بستروں کے ہسپتالوں کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موت کے سیزن اور عید کے سینزن میں ہمیں ایک ایسا راستہ اپنانا ہے کہ لوگوں کا کاروبار بھی چل سکے اور بیماری سے بھی جان چھوٹ سکے۔

آئی پی پیز پر بہت لوگ باتیں کر رہے ہیں، ہے اس میں وزیر ، مشیر جو بھی ہو گا سب رگڑے جائیں گے۔

آئی پی پیز میں جو بھی ہوگا سب رگڑے جائیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز پر بہت لوگ باتیں کر رہے ہیں، یہ 6 ہزار ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ہے اس میں وزیر ، فقیر، پیر جو بھی ہو گا سب رگڑے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، اگر عمران خان نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آتیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بہت سمجھ دار آدمی ہیں، وہ گھونسلوں میں چلے گئے ہیں، انہیں پتہ ہیں یہ 2 سے 3 مہینے سیاست کے لیے نہیں ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »