تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

انتہائی مشکل وقت ہے, صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آن لائن کاروبار شروع کرنا خوش آئند ہے، گورنر سندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو واضح کردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

بدقسمتی سے اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے یہ انتہائی مشکل وقت ہے ہمیں صبر و تحمل سے بات کرنی چاہئے اس معاملہ پر سیاست سے پرہیز کیا جائے وزراءبھی بیان دیتے وقت حالات کی نزاکت کو سمجھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں فیلڈ آئسو لیشن سینٹرکو 3000حفاظتی سوٹ دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آن لائن کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے اس سے 20 سے 25 فیصد کاروبار شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کاروبارکے دورانئے کو مزید بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سب ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں کچھ نہیں کہ سکتے کہ یہ وباءآئند 15 سے 20 دنوں میں مزید بڑھے گی یا کم ہوگی لیکن ہمیں تیار رہنا ہوگا ہمارے پاس اسپتالوں میں اتنی گنجائش ہونی چاہئے کہ اگر یہ وباءبڑھی تو اس کو اچھے طریقہ سے سنبھالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہ ممالک میں امریکہ ، اٹلی ، ایران اور دیگر ممالک ہیں جہاں پر اسمارٹ لاک ڈاﺅن کو اپنایا جا رہا ہے اسی طرح پاکستان میں بھی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کو اپنایا جا رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم ابتدا ءہی سے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے حامی ہیں اور انہوں نے اس ضمن پالیسی کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے جسے اسمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کا نام دیا جائے گا ۔ گورنرسندھ نے کہاکہ یہ پالیسی صوبوں سے مشاورت کے بعد پورے ملک میں یکساں طور پر نافذ کی جائے گی ۔تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کے حکام کو 3000 حفاظتی سوٹ عطیہ کئے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ڈاکٹر ، طبی عملہ اور صفائی پر مامور ملازمین کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز ہیں انھیں حفاظتی ساز و سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیز اسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سب سے زیادہ حفاظتی ساز و سامان صوبہ سندھ کو دیا ضرورت ہوئی تو مزید حفاظتی سوٹس ، ماسک ، سینی ٹائزر زاور دیگر ساز و سامان فراہم کیا جائے گا ۔گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعظم عوام کی صحت اور معاشی سرگرمیوں میں توازن چاہتے ہیں ۔گورنرسندھ اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے ذریعہ ایسا کیا جا سکتا ہے لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کے لئے وزیراعظم نے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »