تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

بجلی سستی اور مہنگائی کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے, میاں زاہد حسین

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں حیران کن حد تک گر گئی ہیں اورتیل پیدا کرنے والے ممالک کی سر توڑ کوششوں کے باوجود اسکی قیمتیں فوری بڑھنے کا امکان نہیں ہے جس سے بہت سے ممالک بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

حکومت بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں کم کر کے پیداوار، روزگار اور برآمدات بڑھائے تاکہ ملکی معیشت سنبھل سکے اور جی ڈی پی کی گرتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کرنے سے مہنگائی کم ہو جائے گی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آمدنی سے محروم ہونے والے کروڑوں غریبوں کو ریلیف ملے گا جن کی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کا بڑا حصہ تیل کی خریداری پر لگایا جاتا رہا ہے مگر اب ملک کا آئل امپورٹ بل بہت کم ہو گیا ہے جس سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو رہا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال نو ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10.284 ارب ڈالر تھا جو اب 2.768 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔سال بھر کے خسارے کا اندازہ چھ ارب ڈالر تھا مگر اب یہ ساڑھے چار ارب ڈالر تک گر سکتا ہے جو 2018 میں بیس ارب ڈالر تھا۔اس صورتحال میں بجلی کی قیمت خطے کے تمام ممالک سے زیادہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی حالات کی وجہ سے برآمدات گر رہی ہیں جبکہ عالمی بینک نے ترسیلات میں 23 فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ان مخدوش حالات میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی پاکستان اور اس جیسے دیگر تیل درآمد کرنے والے ملکوں کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ تیل اور بجلی کی قیمت زیادہ رکھ کر خزانہ بھرنے کی پالیسی درست نہیں ہے کیونکہ اس کا سارا فائدہ بائیس کروڑعوام کے بجائے چند افراد تک منتقل ہو جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ تیل سستا ہو چکا ہے اس لئے تیل درآمد کرنے کے طویل المیعاد معاہدے کئے جائیں اور ملک میں تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھائی جائے جو کہ عالمی اوسط اور پڑوسی ممالک کے مقابلہ میں بہت زیادہ کم ہے اور کسی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے ملک بحران سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »