تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

سندھ حکومت اگر دوکانیں کھولنا چاہتی ہے تو وفاق کو کوئی اعتراض نہیں, گورنر سندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اگر دوکانیں کھولنا چاہتی ہے تو وفاقی حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، اس ضمن میں ہر سطح پر معاونت کرنے کے لئے تیار ہیں بلکہ اگر کسی مدد کی ضرورت ہے تو وفاق ایک لمحہ کی تاخیر کئے بغیر مدد کو آئے گا۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سٹی تاجر اتحاد کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت حماد پونا والا کررہے تھے۔ وفد کے اراکین میں جاوید قریشی، عبدالقادر نورانی، عارف جیوا، محمد علی قریشی، جاوید ارسلا خان، محمد احسان، زاہد ملک، منصور قدوانی، عاطف بلو، رضوان زویری اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لاک ڈاﺅن کے باعث مارکیٹوں کی بندش، اس سے خصوصاً چھوٹے تاجروں کی مشکلات، ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث چھوٹے تاجروں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے اسی لئے مارکیٹس کھولنے کے مطالبہ کا حامی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد تمام اختیار صوبوں کے پاس ہے اس لئے آپ کے تحفظات پر وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اس سے نمٹنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ وفد کے سربراہ حماد پونا والا اور دیگر اراکین نے اپنے اپنے شعبوں کے چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں گورنر سندھ کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »