تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہی فیصل ایدھی میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں

کراچی: ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیںتاہم اب انہوں نے بیان جاری کر دیاہے ۔

ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میں 10 سے 15 روز کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوا ، بدھ کو بخار اور سردرد کی شکایت ہوئی اور تین روز تک یہی علامات رہیں جس کے بعد میں نے کل کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ بظاہر کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے،ایسے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،فردوس عاشق اعوان

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، انہوں نے چند روز قبل اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی تھیں اور وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آئیسولیشن اختیار کرلی ، تاہم وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان اور ان کی قریبی شخصیات کا بھی کورونا ٹیسٹ کیے جانے کاامکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے دی اور وہ پہلے ان کا ٹیسٹ کرچکے ہیں، جب فیصل ایدھی سے رابط کیاگیا تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کردی۔ دوسری طرف ایک اور چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے 15 اپریل کو ملاقات کے بعد ہی ان کے والد میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، یہ علامات چار دن تک رہیں جس کے بعد ٹیسٹ کیاگیا تو آج رپورٹ پازیٹو آگئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل ایدھی ابھی اسلام آباد میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ، کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی نوبت نہیں آئی تاہم وہ ازخود قرنطینہ میں ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »