تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

کورونا وائرس: ملک میں مزید 13 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 181 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور مزید کیسز اور اموات کے بعد اب تک متاثرین کی تعداد 8 ہزار 648 جبکہ اموات 181 تک پہنچ گئیں۔

ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے اموات کا مہلک ترین دن ثاب ہوا اور ایک روز میں 20 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اگرچہ 26 فروری کو پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد سے 31 مارچ تک اس عالمی وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم تھا تاہم اپریل کے مہینے میں اس وبا کے کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا۔

یکم اپریل سے گزشتہ روز 19 اپریل تک 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد اس دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس عالمی وبا کو روکنے کے لیے جہاں ملک کے مختلف حصوں میں پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم روز بروز کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

آج (20 اپریل) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور اموات رپورٹ ہوئیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 223 کیسز اور 5 اموات سامنے آگئیں۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں صوبے میں 20 اپریل کی صبح 8 بجے تک سامنے آنے والے کیسز کی تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 1600 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ٹیسٹ کیے گئے افراد کی تعداد 26 ہزار 58 ہوچکی ہے۔

ان ٹیسٹ میں سے مثبت آنے والوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سندھ میں مزید افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2767 ہوچکی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں میں مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی۔

تاہم انہوں نے صوبے میں مزید 10 افراد کے صحتیاب ہونے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ اب تک 635 افراد وائرس سے مکمل ٹھیک ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

صبح کے اوقات میں خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار سامنے آئے اور مزید 98 کیسز اور 7 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 98 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 58 کیسز صوبوں سے آئے جبکہ 40 کیسز ایسے تھے جو دیگر مقامات سے آئے لوگوں میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اعداد و شمار میں خیبرپختونخوا میں ایک روز میں 10 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

اسلام آباد

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک موت کی بھی تصدیق ہوئی۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں 10 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 181 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

اسی طرح گلگت بلتستان میں مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مذکورہ علاقے میں سامنے آنے والے ان 6 نئے کیسز کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 257 سے بڑھ کر 263 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

مزید برآں اس وائرس سے سب سے کم متاثر آزاد کشمیر میں بھی ایک اور کیس رپورٹ ہوا۔

جس کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 48 سے بڑھ کر 49 ہوگئی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »