تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

کسی کے دَم کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا، نیب کا شیخ رشید کے بیان پر رد عمل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس پر کسی دَم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، ہر کارروائی آئین و قانون کے مطابق کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ روز قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔
نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیاتھا اور اُن سے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔
اس حوالے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے حالات میں نیب میں پیش نہیں ہوا جاسکتا جبکہ شہباز شریف نے نیب کو اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے دم کیا تھا، اس لیے شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، اب شہباز شریف لندن جائیں گے یا جیل وقت بتائے گا۔
’17 اپریل کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا’
اس حوالے سے نیب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیب کی بنیاد پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہے، 17 اپریل کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، چند سوالات کے مفصل اور جامع جوابات درکار تھے۔
نیب کا کہنا ہے کہ ہر کارروائی آئین و قانون اور شواہد کے مطابق کی جاتی ہے،نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے نہیں اور نیب افسران کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
‘ شیخ رشید نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے مؤقف کی تائید کر دی’
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے ان کے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے مؤقف کی تائید کر دی ہے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق شہباز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اور نیب کی اعلیٰ عدالتوں میں سُبکی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا راگ الاپنے والے آٹا اور چینی چوری کا حساب دیں اور شیخ رشید علم نجوم کو چھوڑ کر ریلوے کی وزارت پر توجہ دیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »