تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

کپڑے کے دوکانداروں اور درزیوں نے لاک ڈاؤن کا توڑ نکال لیا

جیکب آباد: جیکب آباد میں ہزاروں درزی فاقہ کشی کا شکار، لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد کپڑے کے دوکانداروں اور درزیوں نے اپنا کاروبار آن لائن کام شروع کردیا، سوشل میڈیا پر اشتہارات چلانے لگے، گھروں کو دوکانوں میں تبدیل کردیاگیا۔
سندھ میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے بعد جیکب آباد میں کپڑے کے دوکانداروں اور درزیوں نے اپنا کاروبار آن لائن کام شروع کردیا ہے ، کپڑے کے دوکانداروں اور درزیوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اشتہارات چلانے شروع کردئیے ہیں اور گھروں کو دوکان میں تبدیل کردیا گیا ہے، شہر میں درزیوں اور کپڑے کے دوکانداروں نے سوشل میڈیا پر اشتہارات چلائے ہیں کہ جس کو بھی کپڑے خریدنے یا کپڑے سلائی کرانے ہیں تو وہ رابطہ کریں، کپڑے کے دوکانداروں اور درزیوں کی جانب سے آن لائن کاروبار شروع کرنے کے بعد لوگوں نے ان سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ جیکب آباد میں 28روز سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہردیہاڑی دار طبقہ متاثرہوا ہے وہی پر ہزاروں درزی بھی بے روزگار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔
اس سلسلے میں درزی یونین کے رہنما عبدالحمید ابڑو، قمرالدین چنہ نے کہا کہ جیکب آباد میں ہزاروں درزی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں عید کے موقع پر ہمارا کاروباراچھا چلاتا ہے مگر اس بار وہ بھی نہیں ہوگا،ہمیں کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ بے روزگاری کا شکار ہزاروں درزی اپنا کام شروع کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لیے ہم ہر تدبیر پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمارے کاریگر ویسے بھی فاصلے پر بیٹھتے ہیں، اب انہیں مزید آگاہی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجبور ہوکر کچھ درزیوں نے گھروں پر کام شروع کیا ہے مگر کپڑے کی دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے کام نہیں مل رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کپڑے کے دوکانوں اور درزیوں کو دوکان کھولنے کی اجازت دی جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »