تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

عمران خان کا مذاق اڑانے والے شرمندہ تو ہورہے ہونگے؟

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کے معاملے پر ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس خبر سے وہ لوگ ضرور شرمندہ ہورہے ہوں گے جو عمران خان کا مذاق اڑاتے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشہباز گل نے ایک خبر کا عکس شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن 2022 تک چل سکتا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ” کیا کوئی امیر سے امیر ملک بھی 2022 تک لاک ڈاؤن کر سکتا ہے؟ یقیناً یہ نا ممکن ہے اور یہی بات خان صاحب کہتے رہے ہیں کہ ہمیں مناسب انتظامات کے ساتھ اپنے روزگار کو چلانے کی پلاننگ کرنا ہے۔ ہمیں اپنے معمولات میں تبدیلی اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ چیزوں کو مینیج کرنا ہے۔”

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے جی 20 ممالک کی جانب سے قرض ریلیف کا اعلان کرنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ” عمران خان صاحب نے سب سے پہلے اس موضوع پر آواز اٹھائی۔ نا صرف پاکستان بلکہ تیسری دنیا کہ دوسرے پسے ہوئے طبقے کی آواز بھی بنے۔ یہی مواقع ہوتے ہیں جب اقوام کو اعلی پائے کے لیڈرز کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے اور اپنی قوم کے مفادات کے ساتھ ساتھ سب کی آواز بنے۔”

ڈاکٹر شہباز گل نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کی فراہمی کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان دنیا کے جی ہاں دنیا کے پہلے لیڈر تھے جنہوں نے عالمی مالیاتی اداروں سے ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کا مطالبہ کیا۔کچھ لوگوں نے عمران خان اور پاکستان دشمنی میں مذاق اڑایا۔آج شرمندہ تو ہو رہے ہوں گے۔”

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »