تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

محبت کی طاقت سے کورونا کو شکست دینے والے معمر جوڑے کی تصویر وائرل

اٹلی میں ایک معمر جوڑے نے اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ اس ہسپتال کے بستروں پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر منائی، جہاں ان کا نئے نوول کورونا وائرس کا علاج چل رہا ہے۔

73 سالہ جیانکارلو اور 71 سالہ ساندرا وینٹی لیٹر پر تھے اور ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور اس منظر کو نرس رابرٹا فیریٹی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور اب یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔

4 اپریل کو ان کی شادی کی سالگرہ تھی اور اب یہ جوڑا صحتیاب ہوکر ہسپتال سے گھر واپس جاچکا ہے۔

اگرچہ شادی کی گولڈن جوبلی کو جس طرح یہ جوڑا منانا چاہتا تھا، وہ تو ممکن نہیں ہوا مگر طبی عملے نے اپنی کوشش سے اس موقع کو ان کے لیے یادگار بنادیا۔
نرس نے مقامی میڈیا کو بتایا ‘ساندرا بہت زیادہ رو رہی رہی تھی، مگر اپنے لیے نہیں بلکہ وہ اپنے شوہر کے لیے بہت فکرمند تھی، جبکہ ان کے شوہر نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے کتنی محبت کرتا ہے اور اتنے برسوں بعد بھی اس میں کمی نہیں آسکی، جب ہمیں معلوم ہوا کہ ان کی شادی کی سالگرہ ہے تو میں نے سوچا کہ اسے منایا جانا چاہیے’۔

یہ تقریب 10 منٹ تک چلتی رہی اور اس دوران عملے نے حفاظتی ملبوسات کا استعمال کیا۔

طبی عملے نے ایک چھوٹے کیک کے ارگرد 50 موم بتیاں رکھ دیں مگر انہیں روشن نہیں کیا کیونکہ آکسیجن کے قریب ان کو جلانا ممکن نہیں تھا، جوڑے کے بستروں کو اتنا قریب کردیا کہ وہ اپنے ہاتھ تھام سکیں، جبکہ نرسز اور دیگر نے ارگرد جمع ہوکر اپنے ہاتھوں سے دل کے نشان بنائے۔

رابرٹا فیریٹی نے کہا ‘وہ بہت اچھا لمحہ تھا، بہت خوبصورت، اس طرح کے لمحات ہی ہمارے اندر موجودہ حالات میں ہر طرح کی قربانی دینے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں’۔

انہوں نے کہا ‘جیانکارلو مسلسل دہراتے رہے کہ وہ ساندرا سے کتنی محبت کرتے ہیں، یہ دیکھ کر ہماری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، ہوا میں اس محبت کا احساس ہورہا تھا جس کا تعاقب زندگی بھر لوگ کرتے ہیں’۔
ہسپتال کے عملے نے ان تصاویر کو جوڑے کے بچوں کو بھیج دیا تھا جنہوں نے اسے زبردست تحفہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا ‘ہمارے والدین جیسے جوڑے اب دنیا میں موجود نہیں’۔

خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 21 ہزار سے زیادہ ہلاک ہوگئے، جن میں اکثریت معمر افراد کی ہی تھی۔

اٹلی یورپ میں اس وبا سے متاثر ہونے والا پہلا ملک تھا مگر اب نئے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، جس سے توقع پیدا ہورہی ہے کہ بہت جلد صورتحال کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »