تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی اور کورونا کے تناظرمیں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے بھرکے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے، ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا۔
علاوہ ازیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کےعوام اس گھڑی میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پرمشکور ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے نوجوانوں کے جذبے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے مگر غریب طبقے کوریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات کا بھی تعاون درکار ہے اس لیے سیاسی قیادت مخیر حضرات کومتحرک کرنے اور ہرمستحق تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نے احساس پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہوکر شفاف اورمیرٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »