تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

پیسیو امیونائزیشن کے تحت کورونا کے علاج کیلیے پلازما لینے کا آغاز کردیا گیا

کراچی: ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی اور ان کی ٹیم نے پیسیو امیونائزیشن کے تحت کورونا کے علاج کے لیے پلازما لینے کا کام شروع کردیا۔
ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ وفاق اورصوبائی حکومتوں کی اجازت سے آج سےکوروناوائرس سے صحتیاب افرادکا پلازما لینا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈریپ اور دیگر اداروں سے اجازت مل چکی ہے، اگلے ہفتے پنجاب، خیبرپختونخوا میں بھی پلازما لینے پر کام کیا جائےگا۔
ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھاکہ کوروناکوائرس کے کن مریضوں کوپلازما لگانا ہے یہ فیصلہ مریض کا متعلقہ ڈاکٹر ہی کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ کیا تھا۔
چند روز قبل سندھ حکومت نے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن (Passive Immunization) کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دے تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب ویکسینیشن نہیں تھی تو پیسیو امیونائزیشن کی جاتی تھی، وائرس سے بچنے کے لیے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ 100 سال سے رائج ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »