تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

پاکستان میں کورونا سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات سے پھیلا: ناصر شاہ

وفاقی وزراء کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے بعد صوبائی وزراء بھی میدان میں آگئے۔
سندھ کے وزیربلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیرتعلیم سعید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے تو کچھ دوستوں کو یہ ہضم نہیں ہورہا، پی ٹی آئی رہنما ڈیفنس و کلفٹن کے بنگلوں میں بیٹھ کر تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا بھی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات سے پھیلا، سندھ حکومت نے پہلے بارڈز بند کرانے کی اپیل کی تھی اور ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کا کہا تھا مگر حکومت نے کوئی اقدامات نہ کیے بلکہ صورف ٹوئٹر پر ہی رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء ڈیفنس کلفٹن میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن ہمارے صوبائی وزراء دن بھر کام کرتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے خاص مقصد کے لیے اپنے شیرُو چھوڑے ہیں: سعید غنی
وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خاص مقصد کے لیے اپنے شیرُو چھوڑے ہیں، وفاقی وزراء لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت امداد کے لیے ہجوم لگا رہی ہے جس سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہم پیسے دینے کے خلاف نہیں، آپ کے پاس گھروں کا پتا ہے تو وہاں بھیجیں مگر یہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یوسیز میں 150 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، کوشش یہ ہے کہ ان علاقوں کو بند کر کے وائرس پھیلنے سے روکا جائے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے ہمارے ارکان اپنے حلقوں میں کام کررہےہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما مدد کے بجائے رکاوٹیں ڈال رہےہیں، سندھ حکومت کو ڈیٹا نہیں دیا گیا مگر اس کے باوجود راشن کی تقسیم کا ایک بہترین طریقہ کار اپنا گیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »