تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

تاجروں نے بلدیاتی ٹیکسوں میں6 ماہ کےلئے چھوٹ کا مطالبہ کردیا

کراچیٟ (قومی مقاصد نیوز) تاجروں نے تمام شہروں کے میئر سے بلدیاتی ٹیکسوں میں6 ماہ کےلئے چھوٹ کا مطالبہ کردیا۔

تاجروں کی جانب سے کراچی حیدآباد،سکھر اور تمام شہروں کے میئرسے درخواست کی ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا بحران کبھی نہیں آیا ،ملازمین کا روزگار بچانا ٹیکس دینے سے زیادہ ضروری ہونا چاہئے۔

تاجر رہنما محمد اسمعیل لالپوریہ سلیم بٹلہ کا اظہار خیال فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس ٟایف پی سی سی آئی ٞمیں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شہری حکومت کے کنوینرمحمداسماعیل لالپوریہ ڈپٹی کنوینر سلیم بٹلہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا اس موقع پر تاجر رہنمائوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری بندش کے بعد شہری حکومت سے تمام بلدیاتی ٹیکسوں کو 6 ماہ تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی شہری حکومتیں بھی سندھ اوروفاق کے طرز پر باقاعدہ ریلیف کا اعلان کریں اور ٹریڈ لائسنس فیس واٹر اینڈ سیوریج ٹیکس پروفیشنل ٹیکس انفرا اسٹریکچر ٹیکس پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹیکس میں 6 ماہ تک چھوٹ دی جائے اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر سمیت حیدرآباد ، سکھر اور دیگر شہروں کے مئیر کو درخواست کی کہ شہری حکومت کی جانب سے تمام ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طرح بند ہیں اور سندھ و کراچی کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تاجر برادری کی جانب سے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے اور ان حالات میں وہ ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ تاجر برادری شدید مشکلات سے دوچار اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں لوگوں کے روزگار کو اہمیت دی جائے اس موقع پر محمداسماعیل لالپوریہ اور سلیم بٹلہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کے لئے کم مدتی بلاسود قرضوں کا اعلان کیا جائے

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »