سول ڈیفینس جامشورو کا رضاکاروں کے ہمراہ کروناوائرس سے بچاو اور احتیاطی آگاہی کے لئے شہریوں میں سینیٹائزر ماسک اور دستانے تقسیم کیئے گئے-
ڈپٹی کمشنر جامشورو کپٹن(ر)فرید الدین مصطفی کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر جامشوروسمہیل پاٹولی اور ڈپٹی کنٹرولر کوٹری محمد سومار بھٹی نے رضاکاروں کے ہمراہ کوٹری جامشورو کے مختلف مقامات پر شہریوں میں کروناوائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے شہریوں میں ماسک سینیٹائزر اور دستانے تقسیم کرتے ہوئے انہیں سماجی فاصلہ رکھنے اور غیرضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کو کہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وبا عام بیماریوں سے مختلف اور خطرناک ہے جس کے پھیلاو سے انسانی زندگیاں خطرے سے دوچار بن چکی ہیں-انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جامشورو کروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے اور ضلع بھر میں لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے ساتھ متاثرین کی مدد بھی کررہی ہے-انہوں نے پٹرول پمپ سمیت دیگر مقامات پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے ہینڈ واش کے ساتھ ماسک اور دستانے پہن کر کام کرنے کی ہدایت دی-