تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

وینٹی لیٹزز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت کا منفرد فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا وائرس کھے پھیلاو اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے امید افزا خبرسنائی ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی مطابق وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چودہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کارآمد بنا کر کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال میں لائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 1000 سے زائد وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو وینٹی لیٹرز کی مرمت کریں گی۔
لاک ڈاؤن سے غریب اور مزدور پیشہ افراد کی مشکلات کا بخوبی احساس،وفاق بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا:وزیر اعظم عمران …
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خراب وینٹی لیٹرز کی مرمت سمیت ٹیکنکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ خوشی ہے کہ پاکستانی نوجوان انجینئرز مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس نہیں بناتا تھا۔ آج پاکستان اپنے وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بنانے جا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس حوالے سے ڈریپ نے قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ مینوفکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا کی ہے۔ ہم مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔ انشاء اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہو گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »