تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکچھ ٹاسک دیے ہیں جن پرکام کر رہاہوں، اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان سے روزانہ بات ہوتی ہے، اہم فیصلوں میں میرا مشورہ بھی شامل ہوتا ہے۔
چینی بحران سے متعلق صدر پاکستان کا کہنا تھاکہ بحران آیا تو عمران خان نے تحقیقات کرائیں اور رپورٹ آگئی، چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے دیں مزید حقائق بھی آئیں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اپاہج نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اس وقت افہام و تفہیم کا ماحول نہیں ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ زیادہ سخت لاک ڈاؤن ہو، ہمارےملک میں اشیائے خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہیں، میں نہیں سمجھتا کورونا وائرس کوئی سازش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کہ میرٹ پرتعیناتیاں ہوں تاکہ اچھا معیار سامنے آئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »