تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

پاکستان میں کورونا سے 51 افراد جان کی بازی ہار گئے، مریضوں کی 3766 ہوگئی

فائل فوٹو

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس نے اب تک یہاں 3 ہزار 766 افراد کو متاثر کردیا ہے جبکہ 52 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں۔
اب تک اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو 26 فروری کو پہلے کیس سے 31 مارچ تک پاکستان میں 2007 کیسز تھے تاہم یکم اپریل سے ان کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یکم اپریل سے لے کر اب تک پاکستان میں 1600 سے زائد کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جبکہ انہیں دنوں میں 26 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو ہوئی تھی اور 31 مارچ تک یہ اموات 26 تک پہنچی تھی تاہم یکم اپریل سے اس میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مجموعی طور پر ملک میں ریکارڈ کیے گئے 3 ہزار 764 کیسز کو دیکھیں تو ان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 1918 تک پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں 247 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جو ایک ہی روز میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد تھی، تاہم آج آنے والے مریضوں کی تعداد اسے بھی زیادہ ہے۔
پنجاب کے بعد متاثرین میں سندھ کا نمبر ہے جہاں 932 افراد متاثر ہوئے ہیںِ، تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا ہے اور وہاں 405 لوگ اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں 202 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 82، گلگت بلتستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 16 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اموات کے حساب سے سب سے آگے سندھ ہے جہاں 17 اموات ہوچکی ہیں جبکہ اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی ہیں۔
تاہم ان تمام متاثرین اور اموات کے باجود جو چیز متاثرین کیلئے امید کا باعث ہے وہ اس وائرس سے صحتیابی ہے کیونکہ اب تک پاکستان میں 259 افراد وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آج (6 اپریل) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز سامنے آئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »