تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، خالد مقبول کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرکے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردی گئی ہے، جس کے تحت چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ بنادیاگیا ہے، خسروبختیار کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیاگیا ہے جب کہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر صنعت بنادیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات مقرر کیا ہے اور ارباب شہزاد کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے، امین الحق وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، جب کہ وزیراعظم نے ہاشمی پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے عہدہ سے ہٹادیا گیا گیا ہے اور عمرحمید سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کئے گئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »