تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

پولیس پر حملے کیلئے اکسانے والے امام کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے دوران لیاقت آباد غوثیہ مسجد کے باہر پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار مسجد کے امام رحیم داد قادری سمیت 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے دوران لیاقت آباد میں پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار مسجد کے امام رحیم داد قادری سمیت 7 ملزمان کو پیش کیا۔
پولیس نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ مسجد کمیٹی نے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے وبائی مرض کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوا اور کمیٹی نے اہل محلہ کی جان کو خطرے میں ڈالا۔
پولیس کا مؤقف تھا کہ کمیٹی نے عوام کو مشتعل کیا اور پولیس پارٹی کو جان سے مارنے کی نیت سے لاٹھی اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اور پتھراؤ بھی کیا لہٰذا ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے امام مسجد سمیت تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے پولیس سے 14 اپریل کو ملزمان کے خلاف چالان بھی طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔
مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے حملے کے الزام میں 9 ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور امام مسجد سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »