تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا آرڈر

فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتےکی جانب سے یہ وارننگ غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والے احتجاج کے بعد جاری کی گئی۔
ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں صدر نے خبردار کیا اگر کسی شہری نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران گڑ بڑ پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گولی مارنے کا حکم دیں گے۔
صدر نے کہا کہ اسے تمام لوگ وارننگ کے طور پر لیں، اس وقت حکومتی قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں آرڈر ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔
فلپائنی صدر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں کہ کوئی بھی اس وقت پریشانی پیدا کرے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہو تو اسے گولی ماردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مت دھمکائیں اور چیلنج نہ کریں، اس سے آپ نقصان اٹھائیں گے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن فورسز کے منع کرنے کے باوجود لوگوں نے گھروں میں رہنے سے انکار کیا اور شدید احتجاج کیا جس کےبعد پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔
فلپائنی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے 2300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 96 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب احتجاج کی قیادت کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غذا کی قلت ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »