تازہ ترین
نائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

فائل فوٹو

دنیا بھر کو اپنی دہشت سے خوف زدہ کرنے والے کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے اور یہاں تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ سندھ میں 2 اموات بھی سامنے آگئی ہیں اور مزید 33 متاثرین کی تصدیق کردی گئی ہے۔

سندھ کی وزیر صحت کی میڈیا کوآر ڈینیٹر میران یوسف کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والے 33 نئے کیسز مقامی طور پر منتقلی کے ہیں جبکہ پورے صوبے کے 502 میں سے مقامی سطح پر سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 177 ہے۔

26 فروری کو پہلے کیس سے اب تک ملک میں نا صرف 1559 کیس رپورٹ ہوئے بلکہ 14 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔

ملک کا پہلا کیس سندھ میں سامنے آنے کے بعد اسی صوبے کے متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ تھی تاہم گزشتہ 2 روز میں پنجاب میں تیزی سے بڑھنے والے کیسز کے بعد اب وہاں سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔

اس عالمی وبا کے پاکستان میں کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی مختلف صوبوں اور علاقوں نے اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں لگادی تھیں جبکہ لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کردیا تھا۔

تاہم اس کے بعد بھی نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو بھی ملک میں نئے افراد اس وائرس کا شکار بنتے نظر آئے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد کی اموات کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ متاثرین 502 ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں مقامی طور پر منتقلی کے مزید 33 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد بڑھ کر 502 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کی میڈیا کوآرر ڈی نیٹر میران یوسف کے مطابق اب تک کراچی میں 222 کیسز، دادو میں ایک، حیدر آباد میں 7، سکھر میں موجود 265 زائرین اور لاڑکانہ میں ایران سے آئے 7 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 1559 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئی ہیں جبکہ 14 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، کراچی میں 13 اور حیدرآباد میں ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے اور 213 زیر علاج ہیں۔

میران یوسف کے مطابق صوبے میں اب تک مقامی سطح پر منتقلی کے کیسز کی تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 5 ہزار 945 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

قبل ازیں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں دونوں مریضوں کے انتقال کے بعد ان کی لیب رپورٹس موصول ہوئی، جس میں ان کی موت کی وجہ نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس تھی۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ایک مریض کی عمر 83 جبکہ ایک 70 سال تھی۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ دونوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

پنجاب

پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف نے بتایا کہ پنجاب میں مصدقہ کیسز کی تعداد 570 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبے میں 5 اموات ہوئی ہیں اور 5 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد کے اعداد و شمار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان سے 207 اور ملتان سے 79 زائرین میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ رائے ونڈ کے قرنطینہ میں 23 اور لاہور میں 119 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گجرات میں 52، گوجرانوالہ میں 11، جہلم میں 21 اور راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاالدین میں 4 کیسز سامنے آئے جبکہ باقی کیسز پنجاب کے دیگر حصوں سے ہیں۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد میں مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان 4 نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 39 سے بڑھ کر 43 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی 9 نئے افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ان نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین 107 سے بڑھ کر 116 ہوگئے۔

مجموعی طور پر ملک کے کیسز پر نظر ڈالیں تو پنجاب میں سب سے زیادہ 557 افراد متاثر ہیں، اس کے بعد سندھ میں 502، خیبرپختونخوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان مین 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1559 ہوگئی ہے۔

اموات پر اگر نظر ڈالیں تو اس وائرس سے سب سے زیادہ لوگ بھی پنجاب میں جان سے گئے ہیں اور وہاں تعداد 5 ہے۔

اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 4 افراد اس وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 3، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ تعداد ایک، ایک ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »