تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

میچنگ ماسک پہننے پر سلواکین خاتون صدر کے چرچے

یورپی ملک سلواکیہ میں اگرچہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، تاہم ایسے حالات میں بھی وہاں نئی حکومت کی تشکیل ہوئی۔

سلواکیہ میں فروری 2020 میں عام انتخابات ہوئے تھے جس میں کسی بھی ایک پارٹی نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی تھی جس کے بعد وہاں کی صدر 46 سالہ زوزانے کیپتوا نے 4 سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو حکومت بنانے کی پیش کش کی تھی۔

صدر کی جانب سے حکومت بنانے جانے کی پیش کش کے بعد 21 مارچ کو وہاں حکومت کی تشکیل دی گئی اور ایک سادہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں منتخب ہونے والے وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور دیگر کابینہ ارکان نے حلف کے لیے شرکت کی۔

بلقان انسائٹ کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت کی تقریب حلف برادری انتہائی سادہ رکھی گئی تھی اور زیادہ مہمانوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی، تاہم تقریب میں کابینہ ارکان اور وزیر اعظم نے شرکت کی۔

نئی حکومت کے تشکیل کے لیے منعقد ہونے والی حلف برادری تقریب میں مجموعی طور پر 16 افراد نے شرکت کی، جن میں ایک خاتون صدر سمیت نئی حکومت کے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان شامل تھے۔

جہاں مذکورہ تقریب کو سلواکیہ کی سیاسی و حکومتی تاریخی کی منفرد تقریب قرار دیا جا رہا ہے، وہیں اس تقریب میں منفرد انداز میں شرکت کرنے والی وہاں کی خاتون صدر کے فیشن کی بھی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

اگرچہ حلف برادری تقریب میں شامل ہونے والے تمام ارکان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھیں تھیں اور تمام افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا، تاہم صدر زوزانے کیپتوا کے انداز، لباس اور فیس ماسک کو کافی سراہا گیا۔

صدر زوزانے کیپتوا نے حلف برادری تقریب میں میجنٹا اور پرپل رنگ کا لباس پہن رکھا تھا، تاہم جس وجہ سے وہ لوگوں توجہ کا مرکز رہیں، وہ ان کا فیس ماسک تھا جو کہ ان کے لباس کے رنگ سے مشابہہ تھا۔

مختصر افراد پر مشتمل حلف برادری تقریب میں اگرچہ دیگر افراد نے بھی فیس ماسک پہن رکھے تھے مگر ان سب کے فیس ماسک صدر زوزانے کیپتوا جیسے نہیں تھے۔

دیگر افراد نے عام استعمال ہونے والے مڈیکل فیس ماسک پہن رکھے تھے جب کہ صدر زوزانے کیپتوا نے اپنے لباس کی میچنگ پر ہاتھ سے تیار کیا گیا فیس ماسک پہن رکھا تھا، جس وجہ سے ان کی تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »