تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

کورونا فنڈ میں سندھ کے تاجر کا 79 لاکھ، 88 سالہ ریٹائرڈ ملازم کا 10 لاکھ روپے کا عطیہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ کورونا وائرس فنڈ میں کراچی کے ایک تاجر نے 79 لاکھ روپے جبکہ 88 سالہ ریٹائرڈ ملازم نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی کےایک تاجر کی جانب سے79 لاکھ روپےعطیہ وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا فنڈ میں دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق تاجر نے رقم سندھ بینک میں جمع کرائی، تاجر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنےکی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو 88 سال کے ریٹائرڈملازم نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازم نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا، چیک کےساتھ خط بھی تھا جس میں عطیہ دینےوالےنےنام ظاہرنہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ کوروناوائرس کےفنڈمیں لوگ دل کھول کرعطیہ دےرہےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 3 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا تھا اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی تھی۔

سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کی مد میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کردی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »