تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورو نا وائرس سے درپیش چیلنجز، عوام کو محفوظ رکھنے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر حائل مشکلات پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داﺅد، مشیر برائے اصلاصات عشرت حسین، مشیر پیٹرولیم ندیم بابر اور چیئرمین ایف بی آر نے بذریعہ وڈیو لنک جبکہ فوڈ، فارما، ہوٹل اور ٹیکسٹائیل انڈسری کے نمائندگان سمیت بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات سراج قاسم تیلی، عقیل کریم ڈھیڈی، سردار یاسین ملک، زاہد سعید ، زبیر باویجہ ، ریحان پیر زادہ ، معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی ،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور محمود مولوی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی صورت میں انڈسٹریز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فارما کمپنیوں نے کلورو کئین بنانے اور ٹیسٹ کٹس کی درآمد کے سلسلہ میں ڈریپ سے تعاون کی درخواست کی۔ اجلاس میں ہوٹل انڈسٹریز کے نمائندوں نے صوبہ کے ہوٹلز کو قرنظینہ سینٹرز بنانے کے نوٹیفیکیشن پر تشویش کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان جلد ہی تمام شعبہ جات کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے –

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے عوام کی مشکلات کا احساس ہے اس ضمن میں سیلانی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ایک لاکھ راشن بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں -مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا اندازہ ہے بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینے کے لئے 61 اشیاءکو ڈیوٹیز سے استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ کلورو کئین کی تیاری کے سلسلے میں ماہرین سے رابطہ میں ہیں اورہوٹل انڈسٹری کے تحفظات کے سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی سے بات کریں گے –

مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ پیٹرولیم پروڈکٹس کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے سندھ حکومت سے بات کر رہے ہیں –

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »