تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

پاکستان میں کورونا وائرس سے چوتھی ہلاکت، مریضون کی تعداد 644

فائل فوٹو

خیبرپختون خوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

اب تک ملک بھر میں 644 مریضوں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جب کہ 5 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ پاکستان میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 کا انتقال خیبرپختون خوا اور ایک کا کراچی میں ہوا۔

ہفتے کی رات 12 بجے تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 625 تھی جو 19 مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 644 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز 130 نئے کیسز میں سے سندھ میں 40، پنجاب میں 41 ،گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا تھا۔

ہفتے کو اسلام آباد میں زیر علاج ایک مریض صحتیاب بھی ہوا جس کے بعد اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک اور اسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 2 خیبر پختونخوا اور ایک کراچی میں ہوئی ہے۔

سندھ

سندھ میں ہفتے کو مزید 40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 292 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت نے جو اعداد و شمار جاری کیے تھے، ان کے مطابق تفتان میں موجود 291 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ کراچی میں مزید 3 نئے کیسز کے بعد مجموعی طور پر 104اور حیدرآباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

سندھ حکومت کی اعدادو شمار کی غلطی پر معذرت

تاہم اب سندھ حکومت نے اعداد و شمار میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد396 نہیں بلکہ 292 ہے، سکھر میں موجود تفتان سے آنے والے187 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہے جبکہ اس وقت 288 مریض زیرعلاج ہیں۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »